کانگریس کو محکمہ انکم ٹیکس سے 1700 کروڑ کی نئی نوٹس

   

نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس نے مالی سال 2017-18 سے 2020-21 کیلئے کانگریس کو 1700 کروڑ روپے کا نیا نوٹس بھیجا ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کا یہ ڈیمانڈ نوٹس 2017-18 سے 2020-21 کیلئے ہے ۔نوٹس میں 1700 کروڑ روپے کا جرمانہ اور سود شامل ہے ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے نوٹس نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے درمیان کانگریس کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔ کانگریس نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں 2017-2021 کیلئے انکم ٹیکس جرمانے کی دوبارہ جانچ کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن عدالت نے کانگریس کی عرضی کو مسترد کر دیا۔ اس کے بعد پارٹی کو نوٹس بھیجا گیا ہے ۔ اب کانگریس مزید تین سال کی آمدنی کی جانچ کے مکمل ہونے کا انتظار کر رہی ہے ۔ یہ تفتیش اتوار تک مکمل ہو جائے گی۔ کانگریس کے وکیل اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ وویک تنکھا نے ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا۔