کانگریس کی ایم پی پرنیت کور بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ پرنیت کور آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئیں۔ بی جے پی کے مرکزی دفتر میں جنرل سکریٹری ارون سنگھ، ترون چُگ، ونود تاوڑے ، بی جے پی کے پنجاب امور کے انچارج وجے روپانی، پنجاب اسٹیٹ بی جے پی صدر سنیل جاکھڑ اور بی جے پی کے قومی میڈیا انچارج انل بلونی موجود تھے ۔ تاوڑے نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پرنیت کور جیسے لوگوں نے رکن پارلیمنٹ اور وزیر کے طور پر کام کرکے اپنی قابلیت اور اہلیت کا ثبوت دیا ہے ۔ پنجاب میں عام لوگوں کے ذہنوں میں بی جے پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے درمیان کور کی پارٹی میں شمولیت مودی کی قیادت ہمارے مشن کو مزید تقویت دے گی۔