ممبئی 18مئی (یواین آئی) ممبئی کانگریس کی صدر اور رکن پارلیمنٹ پروفیسر ورشا گائیکواڑ ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے ان 17 ارکان پارلیمنٹ میں شامل ہیں جنہیں سنسد رتنا ایوارڈ 2025 کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ ممبئی کے میڈیا کوآرڈینیٹر سریش چندر راج ہنس نے اتوار کو کہا کہ لوک سبھا کے رکن کے طور پر اپنی پہلی میعاد میں پروفیسر گائیکواڑ نے ممبئی کی ترقی اور ممبئی والوں کے مسائل سے متعلق اہم مسائل کو مسلسل اٹھا کر ایک نئی شناخت قائم کی ہے ۔ پارلیمنٹ میں اچھی طرح سے تحقیق شدہ اور واضح پیشکشوں کے ذریعے انہوں نے نہ صرف ایک منتخب نمائندے کیلئے دستیاب تمام جمہوری ذرائع کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا ہے بلکہ ایمانداری اور عزم کے ساتھ اس توقع پر پورا اترے۔