کانگریس کی مشاورتی ٹیم، منموہن سنگھ چیئرمین

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ، 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جب سے کورونا وائرس لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے ، کانگریس قائدین بشمول سربراہ پارٹی سونیا گاندھی کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو مکتوبات تحریر کئے جارہے ہیں ۔ ہر موقع پر اپوزیشن کانگریس نے وزیراعظم اور حکومت کو موجودہ حالات میں کچھ نا کچھ مفید مشورہ دیا ہے ۔ ہفتہ کو پارٹی نے کہا کہ کانگریس نے کوویڈ۔19 کے بارے میں ایک مشاورتی گروپ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کریں گے ۔ 11 رکنی گروپ کے دیگرارکان میں سابق صدر پارٹی راہول گاندھی ، سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم ، رکن راجیہ سبھا جئے رام رمیش ، پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور پروین چکرورتی شامل ہیں ۔