کوہیر میں سونیا گاندھی کی سالگرہ تقریب سے قائدین کا خطاب
کوہیر ۔ شریمتی سونیا گاندھی صدر آل انڈیا کانگریس پارٹی کو یوم پیدائش تقریب کوہیر منڈل کے موضع دگوال میں انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر دیگوال میں واقع پرائمری ہیلت سنٹر پر صدر کانگریس پارٹی کوہیر منڈل مسٹر رام لنگا ریڈی کی قیادت میں مریضوں میں پھل وغیرہ تقسیم کیاگیا ۔ اس موقع پر رام لنگاریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے زمین سطح سے مربوط بنانے پارٹی اعلی قائدین سے مشاورت جاری ہے ۔ انہوں نے کانگریس پارٹی قائدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ طور پر تمام اراکین کو جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ رام لنگاریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی پالیسیوں سے عام آدمی کا جینا مشکل ترین ہوگیا ہے ۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے ۔ غریب اور غریب ہوتا جارہا ہے ۔ اس موقع پر رام داس ضلع پریشد رکن کوہیر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست وقت کے مشکل ترین وقت سے گزار رہی ہے ۔ 2014ء سے قبل ریاست مالی حالات مستحکم تھی ۔ آج بری طرح قرض کے بوج میں دبی جاری ہے ۔ اس موقع پر محمد علیم الدین سابق ایم پی ٹی سی ، محمد شوکت علی وارڈ ن مبر دگوال ، گرام پنچایت ، محمد ظہیر الدین، محمد عتیق احمد ، محمد پاشاہ میاں کے علاوہ ہاسپٹل کا عملہ موجود تھا ۔