ونپرتی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا وزیر جوپلی کرشنا راؤ کے ہاتھوں افتتاح و سنگ بنیاد
ونپرتی /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ونپرتی میں آج ریاستی وزیر آبکاری سیاحت و ثقافت جوپلی کرشنا راؤ نے ناگرکرنول رکن پارلیمنٹ ملو روی ، مقامی ایم ایل اے تھوڈی میگھا ریڈی ضلع کلکٹر آدرش سورابی کے ساتھ مل کر 136 کروڑ کی لاگت سے کئی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا ۔ پدامنڑی منڈل ہیڈ کوارٹر سے قومی شاہراہ 44 کی طرف موجرلا میں 6 کروڑ کی تخمینہ لاگت سے تعمیر ہونے والے ہائی لیول پل کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اسی طرح شہر ونپرتی کو پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے 1.76کروڑ کی لاگت سے 5 لیٹر اوور ہیڈ ٹینک کی تعمیر کے کام کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ ونپرتی مستقر کے 5 ویں ، 18 ویں 19 ویں ، 20 ویں اور 21 ویں وارڈ میں 50 کروڑ کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ بڈاگا جنگلاتی کالونی 70 کروڑ کی تخمینہ لاگت سے امرت 2.0 اسکیم کے تحت ونپرتی شہر کو پانی کی فراہمی کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ مری کنٹا میڈیکل کالج کے آگے 4 کروڑ کی لاگت سے خواتین ملازمین کیلئے نئی ہاسٹل کی عمارت کا افتتاح کیا ۔ میڈیکل کالج کے قریب 5 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر مہیلا سماکھیا بھون کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اسی طرح 1.10 کروڑ کی لاگت سے ٹاون لائبریری کی بالائی منزل کی عمارت کی تعمیر اور بیت الخلاء کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ بعد ازاں لائبریری دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تلنگانہ کے مجاہدین اور عوام تلنگانہ کو جس مقصد سے حاصل کیا تھا وہ گذشتہ دس سالوں میں پورا نہیں ہوسکا ہے اور ریاست کے وزیر اعلی کے درشن کی سعادت کسی کو نہیں مل سکتی تھی ۔ اس حکومت کے قیام کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرگتی بھون سے خاردار تاریں ہٹادی گئیں اور کسی کو بھی وزیر اعلی سے ملنے کا موقع دیا گیا ۔ ناگرکرنول کے ممبر پارلیمنٹ ملو روی نے کہا کہ 21 ڈسمبر کو ونپرتی کے گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج کی گراؤنڈ میں YSYE کے تحت ریاستی وزیر اعلی اے ریونت ریڈی کے ہاتھوں 200 کروڑ روپئے مستفیدین کو قرض فراہم کرنے کیلئے ایک میگا ڈیٹ میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر آدرش سورابی ، آر ڈی او سبرامنیم ، تحصیلدار رمیش ریڈی ، آر اینڈ بی ایگزیکیٹو انجینئیر دیشیا نائیک ، پنچایت راج انجینئیر ملایا ، میونسپل کمشنر پورچندر ، ڈی سی سی بی کے چیرمین وشنووردھن ریڈی میونسپل چیرمین پی مہیش اسٹیٹ لائبریری کے چیرمین ریاض ، ونپرتی لائبریری چیرمین گوردھن ساگر میونسپل کے وائس چیرمین پی کرشنا اور دیگر عوامی نمائندے اس موقع پر موجود تھے ۔