کانگریس کے دور حکومت میں راجستھان کے اند ر کوئی ترقی نہیں۔ اویسی

,

   

انہوں نے کہاکہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین پہلی مرتبہ راجستھان انتخابات میں مقابلہ کررہی ہے‘ اور بھر پور امیدکو بھروسہ بھی جتایاہے۔
جئے پور۔اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے کہاکہ ریاست میں کانگریس دور حکومت کے دوران کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔

نومبر25کے راجستھان اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کی مہم کے لئے اویسی جو جئے پور میں ہیں‘ نے کہاکہ اس الیکشن کا بڑا مسئلہ ترقی ہے۔

حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہاکہ ”ہمارے امیدوار سخت محنت کررہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم بہترین مظاہرہ کریں گے اورجیتیں گے“۔ شہر کے چار دروازہ سے اویسی نے اپنا پیدل دورہ شروع کیا اور مقامی لوگوں کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے بھٹا بستی میں بھی مہم چلائی اور گھاٹ گیٹ پر بھی لوگوں سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہاکہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین پہلی مرتبہ راجستھان انتخابات میں مقابلہ کررہی ہے‘ اور بھر پور امیدکو بھروسہ بھی جتایاہے۔انہوں نے کہاکہ ”مجھے امیدہے کہ نتائج بہترہوں گے“۔

راجستھان میں 200ممبرس کی اسمبلی کے لئے 25نومبر کو رائے دہی ہوگی او رنتائج 3ڈسمبر کو برآمد ہوں گے۔ جئے پور سمیت اے ائی ایم ائی ایم نے صحرائی ریاست میں اپنے 10امیدوار کھڑا کئے ہیں۔