ممبئی 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسمبلی میں کانگریس کے رکن اور سابق ریاستی وزیر عبدالستار پیر کو شیوسینا میں شامل ہوگئے۔ عبدالستار جو ضلع اورنگ آباد کے حلقہ سیلوڈ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی قیامگاہ پہونچ کر ان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اُنھوں نے عام انتخابات سے قبل ہی کانگریس کے رکن اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا تھا اور بی جے پی کے ریاستی صدر راؤ صاحب دانوے کی تائید کی تھی اور اس سال منعقدہ لوک سبھا انتخابات میں دانوے حلقہ لوک سبھا جالنہ سے منتخب ہوئے۔ حلقہ اسمبلی سیلوڈ جالنہ پارلیمانی حلقہ کے تحت آتا ہے۔ کانگریس ۔ این سی پی حکومت میں عبدالستار، وزیر افزائش مویشیان تھے۔ ادھو ٹھاکرے نے عبدالستار کو شیوسینا میں شامل کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ آنیو الے اسمبلی انتخابات میں وہ اس حلقہ سے شیوسینا کے امیدوار ہوں گے۔