حیدرآباد۔/7 اگسٹ،(سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے آزادی کے 75 سال کی تکمیل کے سلسلہ میں کانگریس کی جانب سے تقاریب کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے۔ ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ نے سینئر قائدین کے ساتھ زوم ایپ پر اجلاس منعقد کیا۔ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا نے کھمم سے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی جدوجہد کے نتیجہ میں ملک کو آزادی حاصل ہوئی ہے۔ 9 اگسٹ سے 15 اگسٹ تک آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے مختلف تقاریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اس مدت میں آزادی گورو یاترا کا اہتمام کیا جائے گا۔ مہیش کمار گوڑ نے بتایا کہ 9 اگسٹ سے ہر ضلع میں آزادی گورو پدیاترا کا آغاز ہوگا۔ 15 اگسٹ تک ہر ضلع میں یہ یاترا جاری رہے گی۔ کم از کم 75 کیلو میٹر کا احاطہ کرنے کیلئے 75 قائدین یاترا میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں یاترا کی کامیابی کو یقینی بنانے ضلع کانگریس کمیٹیوں کو متحرک ہونا چاہیئے۔ ر