نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھی گجرات اسمبلی انتخابات 2022 کے لیے پارٹی کی مہم میں شامل ہوں گے۔ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا سے وقفہ لے کر راہل گاندھی گجرات میں پارٹی کے لیے مہم چلائیں گے۔ کانگریس لیڈر 22 نومبر کو گجرات جائیں گے تاکہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی تشہیر کریں۔ بھارت جوڑو یاترا میں مصروف راہل گاندھی کے گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات سے دوری پر مسلسل سوالات اٹھ رہے تھے۔