حیدرآباد۔سابق اے ائی ایم ائی ایم کارپوریٹراور کانگریس لیڈر خواجہ بلال احمد نے حالیہ دنوں میں شہیدہوئے سکریٹریٹ کی دومساجد کے مسلئے پر دوغلا رویہ اپنانے کا الزام عائد کیاہے۔
ایک ویڈیو جو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے اس میں مبینہ طور پر کہاگیا ہے کہ ا
گر کانگریس پارٹی6ڈسمبر1992کے روز بابری مسجد کی شہادت کے لئے ذمہ دار ہے‘ تو خواجہ بلال نے ایم ائی ایم سربراہ سے سوال کیاکہ کیو ں ان کی پارٹی 21سال تک کانگریس کے ساتھ اتحاد میں رہی اور کیوں انہوں نے اتحاد ختم نہیں کرلیا تھا
مذکورہ سابق کارپوریٹر نے بتایا کہ ایسے کئی مواقع ائے جس میں اے ائی ایم ائی ایم نے کانگریس کے ساتھ اپنے اتحاد کا استفادہ اٹھایاتھا‘
جس کے لئے انہوں نے ماضی میں کانگریس پارٹی کے اتحاد کی وجہہ سے بنائے گئے میئر اور ڈپٹی میئر کابھی ذکر کیا اور بتایا کہ یوپی اے اول میں ایم ائی ایم کے ایم پی ڈیفنس کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں