ترواننتا پورم: کانگریس کے سینئر لیڈر پی سی چاکو نے کیرالا اسمبلی انتخابات سے قبل چہارشنبہ کے روز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ پی سی چاکو نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’کیرالا اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کے امیدواروں کا انتخاب غیر جمہوری طریقے سے کیا گیا ہے ۔ میں نے اپنا استعفیٰ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو بھیج دیا ہے‘‘۔سیاسی مبصرین چاکو کے استعفیٰ کو کیرالا اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔جنوبی ہندوستان کی اس ریاست میں 6 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 2 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔