کانگریس میں 200 افراد کی شمولیت ، کورٹلہ رکن اسمبلی کا خیرمقدم
کورٹلہ ۔یکم جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق کونسلر ڈسٹرکٹ صدر مہیلا کانگریس آئی پارٹی محترمہ صغراء بی سابق کانگریس آئی پارٹی صدر اے اکبر کے زیرنگرانی وارڈ نمبر 17 کے تقریباً 200 نوجوان و خواتین نے حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے انچارج کانگریس پارٹی کورٹلہ جواڈی نرسنگ راؤ ، سینئر قائد کانگریس پارٹی جواڈی کرشنا راؤ کی موجودگی میں کانگریس آئی پارٹی کی جانب سے کئے جارہے ترقیاتی و فلاحی اقدامات سے متاثر ہوکر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔ جواڈی نرسنگ راؤ ، کرشنا راؤ نے اُن سب کو پارٹی کھنڈوا پہناکر خیرمقدم کیا۔ جواڈی نرسنگ راؤ ، کرشنا راؤ نے اس موقع پر کانگریس کو عوامی پارٹی قرار دیا اور کہا کہ سابق بی آر ایس پارٹی کے 10 سالہ دورِ حکومت میں مستحق استفادہ کنندگان کو ایک راشن کارڈ بھی منظور نہیں کیا گیا لیکن کانگریس پارٹی نے اپنے اقتدار کے 18 ماہ کے عرصہ میں مستحق استفادہ کنندگان کو نہ صرف راشن کارڈ منظور کئے بلکہ راشن کارڈ کے دوکانوں کے ذریعہ باریک چاول تقسیم کئے جارہے ہیں اور اسی طرح تمام مستحق افراد کو اندراماں مکان پروسیسڈنگ کاغذات تقسیم کئے جارہے ہیں ۔ انھوں نے وارڈ کے مسائل کی یکسوئی کیلئے کوشش کرنے کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ جنرل فنڈ کے ذریعہ وارڈ کی ترقی کیلئے کوشش کریں گے ۔ عوام کو جو بھی مسائل ہوں راست اُن سے رجوع ہونے کو کہا ۔ اس پروگرام میں جناب جواڈی نرسنگ راؤ ، جناب جواڈی کرشنا راؤ ، صدر کانگریس آئی پارٹی کورٹلہ ٹاؤن جناب نرملا گنگا دھر ، کانگریس پارٹی قائدین و کارکنوں نے شرکت کی ۔