کانگریس کے نئے صدر دفتر اندرا بھون کو مارچ تک مکمل منتقلی

   

نئی دہلی: کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے ، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے آج پارٹی کے صدر دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں نے دیے جلائے اور پرچم لہراکر پارٹی کے نئے ہیڈکوارٹر اندرا بھون کے رسمی افتتاح کا جشن منایا۔ اس کیساتھ طویل عرصے تک 24 اکبر روڈ پر رہنے کے بعد، کانگریس صدر دفتر اب 9کوٹلہ روڈ پر واقع انتہائی جدید سہولیات سے آراستہ اندرا بھون میں منتقل ہو گیا ہے ۔نئے صدر دفتر کے باضابطہ افتتاح کے بعد یہاں سے پارٹی کی کارروائیاں شروع ہو گئی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ مارچ کے آخر تک کانگریس پارٹی کا صدر دفتر یہاں سے مکمل طور پر کام کرنا شروع کر دے گا۔
کانگریس نے نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں 400سے زیادہ سرکردہ لیڈروں کو مدعو کیا تھا، جن میں پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ، ریاستی صدور، قانون ساز پارٹیوں کے قائدین اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے تمام ارکان شامل ہیں۔