کانگریس کے نئے صدر کے انتخاب کا عمل تیز کرنے کی ضرورت

,

   

قیادت کے خلاء سے کارکنوں میں بے چینی ، عبوری صدر مقرر کرنا بہتر : ششی دھر ریڈی
حیدرآباد۔ 14 جولائی (پی ٹی آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی سری ششی دھر ریڈی نے راہول گاندھی کے استعفی کے فیصلے کے پیش نظر کانگریس کے نئے صدر کے انتخاب کے عمل میں عجلت پیدا کرنے اور پارٹی کی صفوں میں اعتماد کی فضاء برقرار رکھنے ایک عبوری صدر مقرر کرنے کی تجویز پیش کی۔ غیرمنقسم آندھرا پردیش کے چیف منسٹر ایم چنا ریڈی کے فرزند ششی دھر ریڈی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’میرے خیال میں اس عمل کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پارٹی کی ابتدائی سطح سے تعلق رکھنے والے کیڈر میں بے چینی پھیل رہی ہے جس سے ظاہر ہوتی ہے کہ قیادت کے خلاء کو طویل عرصہ تک جاری رہنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ ششی دھر ریڈی نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ بالخصوص ایک ایسے وقت جب مبینہ طور پر بی جے پی کی طرف سے دیگر جماعتوں کے افراد کو راغب کرنے کیلئے ہر قسم سے ڈرانے دھمکانے اور دولت کے استعمال کئے جانے کے پیش نظر قیادت میں اس قسم کا خلاء کو جاری رہنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے‘۔ ششی دھر ریڈی نے کہا کہ جب میں نے ابتدائی سطح کے افراد سے بات چیت کی ۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا کیا جانا چاہئے۔ کانگریس کی ابتدائی سطح کے قائدین اور کارکنوں کے ذہنوں میں اس قسم کے سوالات پیدا نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ نقصان رساں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخت گیر کانگریس ورکرس خواہ وہ چھوٹے ہو کہ بڑے ایک مرکز و محور بنائیں اور اس قسم کا خلاء دن (کارکنوں) کے ذہنوں میں بے چینی پیدا کررہا ہے جو پارٹی کیلئے اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی ماہر یا کوئی ایسا شخص نہیں ہوں جو یہ کہہ سکے کہ کیا کیا جانا چاہئے لیکن یہ ایک تجویز دینا چاہوں گا کہ وہ عبوری صدر کے تقرر کا فوری طور پر اعلان کریں۔ ششی دھر ریڈی نے ، جو کٹر کانگریسی ہیں ، کہا کہ ’وہ (راہول گاندھی) اب کسی بھی طرح کانگریس کے صدر نہیں ہیں، اور یہ بات وہ بالکل واضح طور پر کہہ چکے ہیں چنانچہ یہ تنظیم اب کسی اور (سربراہ) کے بغیر نہیں رہ سکتی۔