کانگریس ہائی کمان کی برہمی، جگاریڈی کا اعتراف غلطی

   

پارٹی سے معذرت خواہی کی۔ بند کمرے کے اجلاس میں جگاریڈی اور ملوروی کے درمیان تلخ مباحث

حیدرآباد ۔ 25 ستمبر (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن اسمبلی تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ جگاریڈی نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی کے خلاف کل کئے گئے ریمارکس پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور کانگریس پارٹی سے معذرت خواہی کی۔ جگاریڈی کے ریمارکس کا کانگریس پارٹی ہائی کمان نے سخت نوٹ لیا۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹریز انچارج تلنگانہ امور، بوس راجو اور سرینواساکرشنن نے گاندھی بھون میں پارٹی کے سینئر قائدین کی موجودگی میں جگاریڈی سے ریونت ریڈی کے خلاف کئے گئے ریمارکس پر وضاحت طلب کی۔ ایک موقع پر پارٹی کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ملوروی اور جگاریڈی میں تلخ مباحث ہوئے اور جس کی آوازیں کمرہ اجلاس سے بھی باہر سنی گئی۔ دونوں انچارج سکریٹریز نے پارٹی حلقوں کے بجائے میڈیا کے سامنے پارٹی صدر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اس کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دیا اور انہیں اپنی غلطی کو میڈیا کے سامنے تسلیم کرنے اور معذرت خواہی کرنے پر زور دیا جس کے بعد گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جگاریڈی نے کھلے عام میڈیا میں پارٹی صدر کو تنقید کا نشانہ بنانے کے معاملے میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور پارٹی سے معذرت خواہی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ریونت ریڈی بھائی بھائی ہیں۔
جگاریڈی نے کہا کہ وہ آئندہ سے پارٹی امور پر کبھی میڈیا میں کوئی ریمارکس نہیں کریں گے۔ ان کے اور ریونت ریڈی کے درمیان اب کوئی اختلافات نہیں ہے۔ ن