کانگریس ہی ٹی آر ایس کا متبادل ملو روی کا دعویٰ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 16 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ملو روی نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ ریاست میں ان کی پارٹی کی بنیاد مستحکم ہے اور حکمراں ٹی آر ایس کی کانگریس ہی اصل متبادل ہے۔ کے راجگوپال ریڈی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات سے الجھن پیدا ہوتی ہے ۔اس دوران اے آئی سی سی نے راجگوپال کے ریمارکس کا نوٹ لیا ہے۔