کنشاسا : ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو نے باغی گروپ ایم 23 سے متعلق بڑھتے ہوئے تنازعے کے باعث روانڈا کی قومی ائیرلائن کی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ کنشاسا میں حکومت نے اپنے پڑوسی ملک پر باغیوں کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔ کانگو حکام کے مطابق ان باغیوں نے دونوں ممالک کی مشترکہ سرحد کے ساتھ ایک علاقے میں اپنے پرتشدد حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔ اس حالیہ فیصلے کا مطلب ہے کہ کانگو کے تین شہروں کے لیے روانڈا ایئر کی پروازیں معطل رہیں گی۔