کانگو میں دہشت گردانہ حملہ، 10 افراد کی موت، 25 لاپتہ

   

کنشاسا : افریقی ملک کانگو کے شمال مشرقی حصہ میں ایلائڈ ڈیموکریٹک فورسیز (اے ڈی ایف) کے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 10 افراد کی موت ہوگئی ہے اور 25 دیگر زخمی ہوگئے ۔اوکاپی ریڈیو براڈکاسٹر کے مطابق دہشت گردوں نے ایٹوری صوبہ میں گاڑیوں کے ایک قافلے پر یہ حملہ کیا۔ کانگو کی فوج اور اقوام متحدہ سلامتی دستوں کے ذریعہ قافلے کو یقینی طو رپر محفوظ بنانے کے باوجود دہشت گرد حملہ کرنے میں کامیاب رہے ۔ دہشت گردوں کے اس حملے میں 14 گاڑیاں بری طرح جل گئی ہیں اور 25 افراد کو یرغمال بنایا لیا گیا ہے ۔