کانگو کے ابولا میڈیکل سنٹر پر حملہ

   

اقوام متحدہ10مارچ(سیاست ڈاٹ کام )جان لیوا بیماری ابولا سے متاثر وسطی افریقی ملک کانگو کے مشرقی شہر بوٹیمبو کے ابولا میڈیکل سینٹر پر مسلح باغیوں نے حملہ کر میڈیکل افسروں اور پولیس کے جوانوں کو زخمی کردیا۔صحت کی عالمی تنظیم (ڈبلو ایچ او) نے میڈیکل سینٹروں کی حفاظت کے لئے اقوام متحدہ اور مقامی پولیس دستوں سے اپیل کی ہے ۔ڈبلو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادنوم گھیبریس نے حملے کے کچھ گھنٹے بعد سینٹر کا دورہ کیا۔اس سینٹر پر گزشتہ ہفتے بھی حملہ کیاگیا تھا۔انہوں نے اہلکاروں کے محنت اور لگن کے لئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔