کاویری یونیورسٹی میں ڈرون پائیلٹ ٹریننگ اکیڈیمی کا قیام

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : کاویری یونیورسٹی ، سدی پیٹ نے سدی پیٹ میں ایک نئی ڈرون اکیڈیمی قائم کرنے کے لیے ماروت ڈرون اکیڈیمی (MDA) کے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔ ڈرون ایجوکیشن کو انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق بنانے کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے دونوں طرف کے عہدیداروں نے ڈرون مرکوز تعلیم اور ٹکنالوجی اشتراک کے لیے کل ایک حکمت عملی شراکت داری معاہدہ کیا ہے ۔ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ اس ڈرون اکیڈیمی میں چار فلائنگ زونس ہوں گے جس کا جملہ ایکسپینسیو رقبہ 15300 مربع میٹر ہوگا ۔ دیہی علاقوں میں اسکل ڈیولپمنٹ اور ٹکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ کے قومی مقاصد کے ساتھ ریموٹ پائیلٹ ٹریننگ آرگنائزیشن (RPTO) کی جانب سے ٹائر II اور III کے دیہی نوجوانوں کو ڈرون انٹرپرینئرس کے طور پر ٹاپ ۔ ٹائر ڈرون پائیلٹ ٹریننگ اور انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق اسکل ڈیولپمنٹ پرگرامس کی پیشکش کی جائے گی ۔ یہ پہل ، نامو ڈرون دیدی اسکیم کے تحت ویمن سیلف ہیلپ گروپس کو بااختیار بنانے کے سلسلہ میں بھی ہے جس کا مقصد زرعی مقاصد کے لیے 15 ہزار خواتین کو ڈرون چلانے کی ٹریننگ دینا ہے ۔ فی الوقت اس یونیورسٹی کا منصوبہ سالانہ ایک ہزار افراد کو ڈرون پائیلٹ ٹریننگ فراہم کرنے کا ہے ۔ ڈاکٹر وی پراوین راؤ ، وائس چانسلر کاویری یونیورسٹی نے کہا کہ ہم کاویری یونیورسٹی میں ماروت AG365 ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے خصوصی زرعی ٹریننگ فراہم کریں گے ۔ سائی کمار چنتالہ ، سی ای او ماروت ڈرون اکیڈیمی نے کہا کہ آئندہ تین سال میں ، انڈسٹریز میں توقع ہے کہ تقریبا ایک ملین لوگ ڈرونس کا استعمال کریں گے ۔ تاہم اس میں ماہر پائیلٹس کی بہت قلت ہے اور صرف دس ہزار ٹرینڈ پروفیشنلس ہی دستیاب ہیں ۔۔