کاچیگوڑہ میں کارڈن سرچ آپریشن

   

حیدرآباد /21 نومبر ( سیاست نیوز ) ایسٹ زون کاچی گوڑہ میں پولیس نے کارڈن سرچ آپریشن کیا ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی گووند ریڈی اور اے سی پی کاچی گوڑہ سدھاکر کی زیر نگرانی پولیس ٹیموں نے کاچی گوڑہ میں کارڈن سرچ آپریشن کے تحت 120 مکانات کی تلاشی لی ۔ اس کارروائی میں پولیس نے 75 گاڑیاں ضبط کرلی جن میں 29 گاڑیوں کے دستاویزات موجود نہیں تھے ۔ پولیس نے کارڈن سرچ آپریشن کے دوران مقامی عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا ۔