حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : شہر کا مشہور کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن ماحول دوست طریقے سے بجلی کی بچت کررہا ہے ۔ روایتی بجلی استعمال کرنے کے بجائے شمسی توانائی کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ اس سے سالانہ لاکھوں روپیوں کی ساوتھ سنٹرل ریلوے حیدرآباد ڈیویژن کو بچت ہورہی ہے ۔ اس وجہ سے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کو بیورو آف انرجی ایفیشنسی نے 2025 کا نیشنل انرجی کنزرویشن ایوارڈ دیا ہے ۔ شمسی توانائی کے استعمال کے لیے دو سولار پلانٹ لگائے گئے ہیں ۔ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 ، 2 اور 3 کی عمارتوں پر سولار پینل لگائے گئے ہیں ۔ ان کے ذریعے دن میں شمسی توانائی پیدا کی جاتی ہے ۔ اسے اسٹیشن کی ضروریات کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔ سرکاری ادارے سے بجلی کی خریداری روک دی گئی ہے ۔ بجلی بچانے کے لیے اسٹیشن میں کل دو ہزار SED لائٹ بلب ، 500 BLDC پنکھے اور 12 فیکٹرائیڈ انوٹر اے سی استعمال کئے جارہے ہیں ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے شمسی توانائی کے استعمال کے لیے 2018 میں دہلی میں مقیم رینیو انرجی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔ وہ 25 سال یعنی 2043 تک شمسی توانائی فراہم کریں گے ۔ اس کے حصے کے طور پر انہوں نے دو سولار پاور پلانٹس لگائے ہیں ۔ اس سے قبل ریلوے سرکاری کمپنی سے 9 روپئے فی یونٹ بجلی خرید رہے تھے ۔ اب وہ اسے اس کمپنی سے 5 روپئے فی یونٹ خرید رہے ہیں ۔ فی یونٹ پر 4 روپئے کی بچت ہورہی ہے ۔۔ ش
