کاکتیہ اور شاتا واہنہ یونیورسٹی کے امتحابات ملتوی

   

حیدرآباد 28اگست(یواین آئی) تلنگانہ کی کاکتیہ یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر راجندر کٹل نے اعلان کیا کہ 28 اور 29 اگست کو ڈگری اور پی جی امتحانات کو شدید بارش کے باعث ملتوی کردیا گیا ۔ دیگر تمام امتحانات حسبِ معمول جاری رہیں گے ۔ ملتوی امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا۔کریم نگر کی شاتاواہنہ یونیورسٹی کے دائرۂ کار میں آج ہونے والے بی ایڈ اور ایم ایڈ امتحانات بھی بارش کی وجہ سے مؤخر کردیے گئے ہیں۔