کاکناڈا بندرگاہ پر ایل این جی ٹرمنل کی تعمیر کیلئے معاہدہ

   

امراوتی 9 ستمبر ( پی ٹی آئی ) ایچ انرجی نامی کمپنی نے اپنی ذیلی کمپنی ایسٹ کوسٹ کنسیشنس پرائیوٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ کاکناڈا سی پورٹس لمیٹیڈ کے ساتھ ایک سرویس معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جو ایک ایل این جی ری گیسیفیکیشن اور ری لوڈنگ ٹرمنل سے متعلق ہے ۔ یہ معاہدہ کاکناڈا بندرگاہ سے متعلق ہے ۔ ایچ انرجی کی جانب سے جملہ 1,600 کروڑ روپئے کی اس پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی جائے گی جو امکان ہے کہ 2022 کے وسط تک کارکرد ہوجائیگا ۔ کمپنی نے یہ بات بتائی ۔