کبیر خان کی مبارکبادی پر کوچ کا پرجوش ردعمل

   

ٹوکیو ؍ نئی دہلی : ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہلی مرتبہ حاصل کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی ہے جس کے بعد ہر سمت خوشی اور مبارکبادی کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جس میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رُخ خان کی مبارکبادی پر ٹیم کے کوچ جوڈ میریجین کا جواب توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ شاہ رُخ خان نے 2007 ء میں ریلیز ہوئی چک دے انڈیا فلم میں ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار نبھایا تھا جس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کو نئے جذبے کے ساتھ فتوحات حاصل کرنے کی راہ پر کوچ نے گامزن کیا تھا اور یہ فلم بالی ووڈ کی چنندہ بہترین فلموں میں شمار ہوتی ہے۔ اس تناظر میں جب شاہ رُخ خان نے ٹیم کے موجودہ اور اصل کوچ کو مبارکباد دی تو انھوں نے بھی جواب میں خوش دلی کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شاہ رُخ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ کروڑہا ہندوستانی شائقین کے لئے گولڈ میڈل جیت کر آئیں۔ فلمی کوچ کبیر خان کی اِس تمنا پر میریجین نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آپ تمام کے تعاون اور محبتوں کا شکریہ اور ہم سنہری کامیابی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔