کتاب بچنے کیلئے آپ نے ایمان بیچ دیا : ببیتا

   

نئی دہلی ۔ جنہوں نے ملک کے لیے لڑا۔ اپنے مخالفین کو میدان میں شکست دی اور ہندوستان کے لیے میڈلس جیتے۔ اب وہ خود لفظوں کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں۔ ساکشی ملک نے پہلے تنقید کی اور اب ببیتا پھوگٹ نے جوابی حملہ کیا ہے۔ اپنی کتاب میں انکشاف کرتے ہوئے ساکشی ملک نے ببیتا پھوگٹ پر سازش کا الزام لگایا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ببیتا انڈین ریسلنگ فیڈریشن کی صدر بننا چاہتی تھیں، جس کے لیے انھوں نے یہ کام کیا۔ اب ببیتا پھوگاٹ نے ساکشی ملک کے الزامات پر جوابی حملہ کیا ہے۔ ببیتا پھوگٹ نے آج صبح اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ دیدی آپ کو کچھ نہیں ملا۔ ہم آپ کے دردکو سمجھ سکتے ہیں۔ آپ نے کتاب بیچنے کے لیے اپنا ایمان بیچ دیا۔ ساکشی کے الزامات کے بعد ببیتا کا یہ پہلا ردعمل ہے۔