کتوں کا حملہ ‘ 6 سالہ لڑکی ہلاک

   

حیدرآباد 31 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک چھ سالہ لڑکی پر آوارہ کتوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا جو باہر کھیل رہی تھی ۔ اس لڑکی کو تقریبا پانچ دواخانوں کو لیجایا گیا لیکن کسی نے بھی اس کا علاج نہیں کیا اور یہ لڑکی فوت ہوگئی ۔ کہا گیا ہے کہ میڑچل ۔ ملکاجگری ضلع سے تعلق رکھنے والی لڑکی پر ہفتے کی صبح کتوں نے حملہ کیا تھا ۔ اسے انکورا ہاسپٹل سے یشودھا ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں اسے شریک نہیں کیا گیا ۔ اس کے بعد اسے فیور ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں سے نیلوفر ہاسپٹل بھیجا گیا جہاں وہ فوت ہوگئی ۔