کتوں کی نگہداشت کرنے والے ملازم کیسالانہ تنخواہ ساڑھے تین کروڑ روپے

   

لندن: برطانیہ میں کتوں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک ملازم کے اشتہار پر چند دنوں میں تین ہزار سے زائد درخواستیں دی گئی ہیں۔ اس کی وجہ 127,000 ڈالر ہے جو ہندوپاک کے روپوں میں تین کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔’فیئرفیکس اینڈ کینسنگٹن‘ نامی کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے ایک ملازمت کا اشتہار دیا ہے جسے چند دنوں بعد ہٹانا بند کرنا پڑا کیونکہ فی گھنٹہ سینکڑوں درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ ملازم کے ذمے ’ڈاگ نینی‘ کا کام تھا جس میں ایک گھر میں رہتے ہوئے پالتو کتوں کا ہرممکن خیال رکھنا تھا۔