کتھلاپور ۔20 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آنجہانی سابق وزیراعظم شریمتی اندرا گاندھی کی یوم پیدائش تقریب کانگریس پارٹی قائدین ، کارکنوں کی جانب سے دھوم دھام سے منائی گئی ۔ کتھلاپور منڈل کے کتھلاپور مستقر پر کانگریس پارٹی کے قائدین نے اندرا گاندھی کی تصویر پر پھول مالا چڑھاکر اُنھیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر صدر منڈل کانگریس آئی پارٹی کے ناگاراجو ، صدر بلاک کانگریس ایم ڈی عظیم ، ریاستی پردیش کانگریس آرگنائیز ٹوٹا انجیاء نے کہا کہ آج بھی ہر دن عوام اندرا گاندھی کو یاد کرتے ہیں، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کتنی عظیم قائد تھیں۔ اندرا گاندھی کے نام سے مکانات دیئے گئے ، اندرا کرانتی اسکیم کے ذریعہ دھان خریدے جارہے ہیں ۔ ہندوستان کو ترقی کی راہ پر لیجانے امن و شانتی کی برقراری ملک کی حفاظت کے لئے اندرا گاندھی نے کافی جدوجہد کی ۔ انھوں نے کہا کہ اندراگاندھی جیسی عظیم قائد کی یوم پیدائش تقریب کو منعقد کرتے ہوئے ہم تمام کانگریس قائدین اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ اس پروگرام میں نائب صدر منڈل کانگریس آئی پارٹی ایم ہری ، کانگریس آئی پارٹی سینئر قائدین وی ستیہ نارائنا ، ایس سی سیل صدر لنگا گوڑ ، اے لنگا راؤ ، کڈم سوامی ریڈی ، وکیٹی راجہ ریڈی ، ونگا مہیش ، راملو ، کے سرینواس ، ٹی موہن ، کے اشوک اور دیگر کانگریس آئی پارٹی قائدین نے شرکت کی ۔
جامع سروے پروگرام
بچکنڈہ میں عوامی نمائندوں کی عدم توجہ
بچکنڈہ ۔20 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں بی سی کمیشن کی جانب سے گھر گھر جامع سروے کا آغاز کیا گیا ہے لیکن بچکنڈہ میں گھر گھر سروے کا کام سست روی کا شکار ہے ۔ واضح رہے کہ بچکنڈہ میں سروے کرنے والوں کا بے چینی سے انتظار کیا جارہاہے ۔ بچکنڈہ میں سروے کے کاموں کیلئے عوامی نمائندے اور عہدیداروں کی عدم توجہ کی بناء پر کوئی ٹھوس اقدامات نہیں ہورہے ہیں ۔ حکومت کو چاہئے کہ عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے جلد از جلد سروے کے کام کو مکمل کیا جائے اور عوام کو ہونے والی دشواریوں کو ختم کیا جائے ۔