کتہ پیٹ فروٹ مارکٹ کے تاجرین کا احتجاج

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/16 نومبر، ( سیاست نیوز) کتہ پیٹ فروٹ مارکٹ کے پاس آج اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب سینکڑوں تاجرین نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے احکامات کو نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔ تاجرین نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے انہیں یہ اجازت دی گئی تھی کہ باٹا سنگارم کی متبادل مارکٹ مکمل طور پر تیار ہونے تک کتہ پیٹ؍ گڈی انارم فروٹ مارکٹ میں انہیں کاروبار کی اجازت دی جائے لیکن حکومت نے اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مارکٹ کے باب الداخلوں پر پولیس فورس تعینات کیا ہے اور تاجرین کو کاروبار کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ حالیہ دنوں فروٹ مرچنٹ اسوسی ایشن کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے پر دوبارہ ہائی کورٹ میں درخواست پر نظر ثانی کرنے اور سماعت کے بعد موثر احکامات جاری کرنے کی ہدایت دی گئی تھی لیکن تاجرین کو ہراساں کرتے ہوئے انہیں کاروبار کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ب