کتے کاٹنے کے 37 لاکھ واقعات ،54 اموات

   

نئی دہلی۔ 23 جولائی (ایجنسیز) حکومت نے کہا ہیکہ سال 2024ء کے دوران کتوں کے کاٹنے کے زائد از 37 لاکھ واقعات پیش آئے اور ان کے نتیجہ میں 54 افراد کی موت واقع ہوئی۔ گزشتہ روز لوک سبھا میں مملکتی وزیر برائے سمکیات، افزائش مویشیان ایس پی سنگھ بگھیل نے تحریری جواب میں کہا کہ کتوں کے کاٹنے کے مجموعی واقعات اور اس کے نتیجہ میں انسانی اموات کے بارے میں ڈیٹا نیشنل سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے نیشنل ریبیز کنٹرول پروگرام کے تحت ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے جمع کیا گیا ہے۔ این سی بی سی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق 2024ء میں کتے کاٹنے کے جملہ واقعات 37,17,336 رہے جبکہ ان واقعات میں 54 افراد کی موت ہوئی۔ بلدیات آوارہ کتوں کی تعداد پر قابو پانے کے اقدامات کررہے ہیں۔