کتے کی جان بچانے والے ہوم گارڈ کی سابق ایم پی کویتا نے ستائش کی

   

ناگرکرنول۔ سابقہ رکن پارلیمینٹ کے کویتا نے دلیرانہ مظاہرہ کرتے ہوئے کتے کی جان بچانے پر ہوم گارڈ محمد مجیب الرحمن کی ستائش کی۔ ناگرکرنول سے تعلق رکھنے والے ہوم گارڈمحمد مجیب الرحمان کی جانب سے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر کتے کی جان بچانے کا واقعہ م ناگرکرنول میںپیش آیااور اس سے متعلقہ ویڈیو شوشیل میڈیا پرتیزی سے گشت کرنے لگی۔جس پر ڈی جی پی جناب مہندر ریڈی نے ہوم گارڈ محمد مجیب کی ستائش کی اور ہوم گارڈ کی ہمت کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق ناگرکرنول میں بارش کے سبب تیز بھاؤ کی وجہہ سے کتا اپنی جان بچانے کے لئے تلاب کی جھاڑیوں میں روک گیا تھا۔جس پر راہگیروں نے اس کی اطلاع دینے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچا اور ہوم گارڈ محمد مجیب الرحمان نے کتے کو بتانے کی کئے تدابیراختیار کی جس میں وہ ناکام ہوئے۔بعدازاں جے سی بی کو طلب کیا گیا اور اس کی مدد سے کتے تک پہنچ کر اس کتے کی جان بچا کر محفوظ باہر نکال لیا۔جس پر وہاں پر موجود ہجوم نے مجیب الرحمن کی کافی ستائش کی۔اسی طرح ہوم گارڈ محمد مجیب الرحمان کوڈسٹرکٹ ایس پی ناگرکرنول مسٹر سائی شیکھر نے ان کی بہادری پر ان کی خدمات کو سراہا اور مزید سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا مشورہ دیا۔سی آئی اور ایس آئی نے ہوم گارڈمحمد مجیب الراحمان کی شال پوشی کی ۔ اس پروگرام میں پولیس اہلکاروں اور دیگر نے شرکت کی۔