کثیر ملکی مہم میں بوکو حرام کے 55 دہشت گرد ہلا ک

   

ابوجا ،15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا، چاڈ، کیمرون، بینن اور نائیجر کے سیکورٹی فورسز کی دو روز ہ مشترکہ مہم میں بوکو حرام کے 55 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ نائجیریائی فوج کے افسر اور کثیر ملکی افواج کے لئے ترجمان ٹموتھی اٹینگا نے جمعرات کو بتایا کہ کثیر ملکی مشترکہ ٹاسک فورس نے لیک چاڈ بیسن میں دو دن تک مہم چلائی جس میں 55 دہشت گرد مارے گئے ۔ اس دوران لیک چاڈ بیسن میں اعلی معیاری کا گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے ۔ مسٹر اٹینگا نے بتایا کہ یہ مہم لیک چاڈ میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے تبن ریگو میں چلایا گیا۔ تبن ریگو لیک چاڈ میں ایک اہم جزیرہ ہے جو بوکو حرام کے سینئر کمانڈروں کا اڈہ تصور کیا جاتا ہے ۔ تبن ریگو میں 33 بوکو حرام دہشت گردوں کی نعشیں برآمد گئی ہیں جبکہ نا ئجیریائی سرحد سے متصل بوکو حرام کے ایک دیگر اڈے پر اریگو میں ایک علیحدہ مہم میں 22 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ۔