کجریوال، اپنے روڈ شو کے سبب پرچہ نامزدگی داخل نہ کرسکے

,

   

جلوس میں حامیوں کی کثیر تعداد تاخیر کی وجہ، آج نامزدگی کا ادخال
نئی دہلی ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کجریوال جو دہلی اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے تھے، اپنے ہی روڈ شو کے سبب الیکشن کمیشن کے دفتر کو مقرر وقت پر پہنچنے میں ناکام ہوگئے اور اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہ کرسکے۔ ذرائع نے کہا کہ کجریوال کل منگل کو سہ پہر 3 بجے الیکشن آفیسر کے اجلاس پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ دہلی کے چیف منسٹر نے حلقہ اسمبلی نئی دہلی سے پیر کی دوپہر سب ڈیویژنل مجسٹریٹ کے اجلاس پر پرچہ داخل کرنے کیلئے ایک بڑے روڈ شو کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اپنی ریالی کے آغاز سے قبل والمکی مندر میں پوجا کی۔ ریلی کے دوران ان کے ہزاروں حامی انتخابی نشان ’’جھاڑو‘‘ تھامے ہوئے تھے اور دو انگلیوں سے فتح کا نشان دکھاتے ہوئے ’’اچھے بیتے پانچ سال لگے رہو کجریوال‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔