کجریوال ، سیسوڈیہ کو ہتک عزت کے فوجداری کیس میں ضمانت

   

نئی دہلی ۔ 16 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے آج چیف منسٹر اروند کجریوال اور اُن کے نائب منیش سیسوڈیہ کو بی جے پی لیڈر وجیندر گپتا کی داخل کردہ ہتک عزت کی فوجداری شکایت میں ضمانت عطا کردی ۔ گپتا نے الزام عائد کیا تھا کہ عام آدمی پارٹی قائدین چیف منسٹر دہلی کو ہلاک کرنے کی کوششوں کا اُن پر الزام عائد کرتے ہوئے اُن کی ساکھ کو نقصان پہونچارہے ہیں ۔ اڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سمر وشال نے 10 ہزار روپئے اور اتنی ہی رقم کے مچلکے پر دونوں کو ضمانت دیدی ۔