کجریوال حکومت نے ’ ریڈ لائٹ آن ،گاڑی آف‘ مہم شروع کردی

   

نئی دہلی : دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ دہلی کے کچھ حصوں میں گاڑیوں کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ’ریڈ لائٹ آن گاڑی آف مہم‘ پیر سے شروع کی گئی ۔رائے نے آج یہاں آئی ٹی او چوک سے آج ’ریڈ لائٹ آن گاڑی آف مہم‘ کا آغاز کیا ہے ۔ وزیر ماحولیات نے ڈرائیوروں کو گلاب کے پھول پیش کرکے لال بتی پر گاڑی روکنے کی اپیل کی ۔ اس دوران سیول ڈیفنس رضاکاروں نے لوگوں کو وزیراعلیٰ کی عوام کے نام اپیل کے پمفلٹ تقسیم کیے ، جس میں گاڑی ڈرائیوروں سے ریڈ لائٹ آن ہونے پر گاڑی آف کرنے ، ہفتے میں گاڑی کی ایک ٹرپ کم کرنے اور اپنے فون میں گرین دہلی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔وزیر ماحولیات نے کہا کہ آلودگی سے متعلق تحقیقی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گاڑیوں کی آلودگی سب سے نمایاں کردار ادا کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ فضائی آلودگی کا بھی اہم کردار ہے۔ جس طرح دہلی حکومت ڈسٹ آلودگی کے خلاف انٹی ڈسٹ مہم چلا رہی ہے ۔ اسی طرح دہلی کے اندر گاڑیوں کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ’ریڈ لائٹ آن گاڑی آف مہم‘ شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کنزرویشن ریسرچ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ریڈ لائٹ آن گاڑی آف مہم لوگ کامیابی کے ساتھ عمل کرتے ہیں، تو دہلی کے 13 سے 20 فیصد تک گاڑیوں کی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ دہلی کے اندرچلنے والی گاڑیاں جو ستمبر کے مہینے میں چل رہی تھیں ، وہ گاڑیاں آج بھی چل رہی ہیں ، لیکن اس وقت آلودگی کی سطح معمول پرتھی۔