راج کوٹ۔ دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے دعوی کیاکہ ایک انٹلیجنس بیورو(ائی بی) رپورٹ میں کہاگیا کہ بہت ہی کم اکثریت سے گجرات میں عام آدمی پارٹی حکومت تشکیل دے گی۔ مگر انہوں نے کہاکہ وہ ایک بھاری اکثریت چاہتے ہیں اوررائے دہندوں سے بڑی تعداد میں اے اے پی کو ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کی ہے۔
اتوار کے روز راج کوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کجریوال نے کہاکہ ”ذرائع کے مطابق ائی بی رپورٹ کا کہنا ہے کہ آج کی تاریخ میں اگر الیکشن ہوتا ہے تو بہت ہی کم مارجن سے گجرات میں عآپ حکومت بنائے گی۔
ہم بی جے پی سے بہت ہی کم سیٹو ں سے پیچھے ہیں‘ مذکورہ گجرات کی عوام ایک بڑھا دھکہ لگاتی ہے اورعآپ کو نمایاں اکثریت ملتی ہے تو تو اے اے پی بہتر اکثریت سے حکومت بنائی گی“۔
انہوں نے اس بات کا بھی دعوی کیاکہ ہے جب سے حکومت کے ہاتھ یہ رپورٹ لگی ہے ”مذکورہ بی جے پی او رکانگریس دونوں نے ہاتھ ملا لئے ہیں‘ گروپس میٹنگس چل رہے ہیں‘ رپورٹ سے بی جے پی بہت زیادہ حیران ہے۔
دونوں پارٹیوں کے قائدین خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں اور ایک ہی زبان میں اے اے پی پر الزام لگارہے ہیں“۔کجریوال کے مطابق اب بی جے پی ریاست میں کانگریس کومضبوط کرنا چاہا رہی ہے اور اس کے لئے یہ پارٹی کانگریس کی مضبوطی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ کچھ ایک کانگریس بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں مگر بی جے پی قائدین نے ان سے کانگریس چھوڑنے سے منع کردیا ہے‘ کیونکہ اگر وہ کانگریس چھوڑتے ہیں تو پارٹی کمزور ہوجائے گی۔
بی جے پی چاہتے کہ مخالف حکومت ووٹوں کی تقسیم ہوجائے اور اس لئے وہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو ایک مضبوط رول اد ا کرانے چاہتے ہیں۔