کجریوال کا ای ڈی کے سامنےپیش ہونے سے تیسری مرتبہ انکار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے چہارشنبہ کو دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے تیسری بار پیش ہونے سے انکار کردیا۔آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے وزیر صحت اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ای ڈی کے سمن غیرقانونی اور سیاسی طور پر محرک تھے ۔ انہوں نے نوٹس کے وقت پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب لوک سبھا انتخابات قریب ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اروند کجریوال کو انتخابی مہم چلانے سے روکنے اور انہیں جیل میں ڈالنے کیلئے ای ڈی کا استعمال کر رہی ہے ۔

ای ڈی کا کجریوال کو سمن بھیجنا سیاسی سازش : عآپ
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو ای ڈی کے سمن کو سیاسی طور پر محرک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آئندہ لوک سبھا میں جیل میں ڈال کر انتخابی مہم سے دور رکھنے کی سازش ہے ۔ اے اے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر سوربھ بھاردواج نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ بار بار کی درخواستوں کے باوجود اب تک نہ تو ای ڈی اور نہ ہی مرکزی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ مسٹر کیجریوال سے کس حیثیت سے تفتیش کر رہی ہے ، انہیں کس لئے طلب کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت لوک سبھا انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرنے کی سازش کر رہی ہے تاکہ وزیر اعلیٰ انتخابی مہم نہ چلا سکیں۔ بھاردواج نے کہا کہ کسی نہ کسی بہانے اپوزیشن لیڈروں کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن ماضی میں بدعنوانی کے الزام میں اپوزیشن جماعتوں کے لیڈر حکمران بی جے پی میں شامل ہوتے ہی صاف ہو جاتے ہیں۔ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کو ای ڈی کسی نہ کسی معاملے میں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہر روز بی جے پی کے لیڈروں کے خلاف ہمارے سامنے بڑے بڑے کیس آ رہے ہیں، لیکن کوئی ای ڈی نہیں ہے اور سی بی آئی ان سے پوچھ گچھ نہیں کر رہی ہے ، کوئی گرفتاری نہیں ہو رہی ہے ۔