کجریوال کورونا ٹسٹ میں کامیاب

,

   

نئی دہلی ۔ 9 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال منگل کو کووڈ۔19 ٹسٹ سے گزرے کیونکہ ان کے گلے میں خراش اور انہیں بخار کی کیفیت تھی۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ 51 سالہ چیف منسٹر کا بخار کم ہوگیا ہے۔ ٹسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ کجریوال اتوار کی دوپہر سے بے چینی محسوس کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے سرکاری بنگلہ میں خود کو الگ تھلگ کرلیا تھا۔