نئی دہلی۔ دہلی ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے بی جے پی پر گجرات او رایم سی ڈی انتخابات میں شکست کے خوف سے چیف منسٹر اروند کجریوال کو قتل کرنے کی سازش کرنے کاالزام لگایا اور دہلی ایم پی منوج تیواری کو اس میں ملوث ہونے کا بھی مورد الزام ٹہرایاہے۔
سیسوڈیا نے تاہم یقین دلایاہے کہ عام آدمی پارٹی(اے اے پی) اس طرح کی اوجھی سیاست سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ڈپٹی چیف منسٹر نے ایک ہندی ٹوئٹ میں لکھا کہ ”گجرات او رایم سی ڈی میں شکست کے خوف سے بی جے پی اروندکجریوال کو قتل کرنے کی سازش کررہی ہے۔
ان کا ایم پی منوج تیواری کھلے عام اپنے شرپسندوں سے کجریوال پر حملہ کا استفسار کررہا ہے اور اس نے سارا منصوبہ بھی بنالیاہے۔ مذکورہ عآپ اس طرح کی اوجھی سیاست سے ڈرنے والی نہیں ہے اور عوام ان کے شر پسندوں کا جواب دے گی“۔
ان کا یہ تبصرہ تیواری کے اس ٹوئٹ کا ردعمل تھا جو اس سے قبل انہوں نے کیاتھا اور کجریوال کی سکیورٹی پر انہو ں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایم سی ڈی انتخابات میں ”ٹکٹوں کی فروخت“ اور بدعنوانی کے حالیہ الزامات کو اجاگر کیاتھا۔
مذکورہ شمال مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ میں اپنے ایک ہندی میں کئے گئے ٹوئٹ میں لکھا کہ ”مجھے اروند کجریوال کی سکیورٹی کی فکر ہے کیونکہ لوگ اور عآپ والینٹرس بدعنوانی‘ ایم سی ڈی انتخابات میں ٹکٹوں کی فروخت‘ عصمت ریزی کرنے والوں سے جیل میں دوستی او رمساج کرنے کے واقعات سے ناراض ہیں۔ ان کے اراکین اسمبلی کے ساتھ بھی مارپیٹ ہوئی ہے۔ ایسا دہلی چیف منسٹر کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے“۔