کجریوال کی عدالتی تحویل میں 20 اگست تک توسیع

   

نئی دہلی :عدالت نے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق سی بی آئی کیس میں چیف منسٹر دہلی اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں توسیع کر دی ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ نے کجریوال کی عدالتی حراست میں 20 اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ انہیں تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے 12 جولائی کوٰ کجریوال کو عبوری ضمانت دی تھی اور پی ایم ایل اے کے تحت گرفتاری کی ضرورت کے پہلو پر تین سوالات پر غور کرنے کے لیے معاملے کو بڑی بنچ کے پاس بھیج دیا تھا۔سی بی آئی کی تحقیقات کے سلسلے میں کجریوال ابھی بھی جیل میں ہیں کیونکہ وہ عدالتی حراست میں ہیں۔ کجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی نے انہیں 26 جون کو تہاڑ جیل سے گرفتار کیا تھا۔وہیںدہلی ہائی کورٹ نے چہارشنبہ 7 اگست کو ای ڈی سے پوچھا کہ سی ایم کجریوال کو دی گئی ضمانت کو چیلنج کرنے والی درخواست میں کون سا پہلو رہ گیا ہے، جب کہ منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ پہلے ہی ان کے خلاف مقدمہ درج کر چکی ہے۔ میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ اب اس کی مطالعہ کے نظریہ سے اہمیت باقی ہے۔ہائی کورٹ نے پوچھا کہ اگر ای ڈی کی عرضی قبول کر لی جاتی ہے تو کیا یہ ایجنسی وزیر اعلیٰ کو دوبارہ گرفتار کرے گی؟ جسٹس نینا بنسل کرشنا نے ای ڈی کے وکیل سے کہا کہ میرے سوال کا جواب دیں۔ اگر میں آپ کی درخواست قبول کروں تو کیا ہوگا؟ کیا آپ اسے دوبارہ گرفتار کریں گے؟