کجریوال کے پی اے کو آبکاری پالیسی اسکام میں ای ڈی نے کیاطلب

,

   

اس سے قبل سی بی ائی نے دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کو ایک اور سمن جاری کیاتھا تاکہ وہ 26فبروری کے روز تحقیقات میں شامل ہوں۔
نئی دہلی۔ مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جمعرات کے روز دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال کے پرسنل اسٹنٹ بیبھاؤ کے پی کو آبکاری پالیسی اسکام کے ضمن میں طلب کیاہے۔

ای ڈی نے 11فبروری کے روز وائی ایس آر کانگریس ایم پی مانگونٹا سرینواس ریڈی والد راگھو مانگونٹا کو گرفتار کرلیاتھا۔

مانگوٹا سے قبل ای ڈی نہ پنجاب نژاد کاروباری گوتم ملہتوترہ اور ایک راجیش جوشی کو گرفتار کیاتھا جو ا ے اے پی سوشیل میڈیاانچارج وجئے نائیر کا قریبی ہے۔

اس سے قبل سی بی ائی نے دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کو ایک اور سمن جاری کیاتھا تاکہ وہ 26فبروری کے روز تحقیقات میں شامل ہوں۔

اب تک ای ڈی نے دو پراسکیوشن شکایتیں‘ ایک چارج شیٹ اور ایک ضمنی چارج شیٹ دائر کی ہے۔

اس نے اس معاملے میں تیسری چارج شیٹ دائر کرنے کی ساری تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔