کجریوال 3تا4 دن میں گرفتار ہوسکتے ہیں ،آتشی کا دعویٰ

   

نئی دہلی : ای ڈی کی جانب سے اروند کجریوال کو جمعرات کو ساتواں سمن بھیجے جانے کے بعد آتشی نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ دہلی کی وزیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اروند کجریوال کو آنے والے تین چار دنوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ پیغام ہمارے پاس آیا ہے۔ آتشی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی کو دھمکیاں مل رہی ہیں کہ اگر پارٹی انڈیا اتحاد نہیں چھوڑتی ہے تو اروند کجریوال کو آنے والے دو دنوں میں سی بی آئی کا نوٹس ملے گا۔ نوٹس ہفتہ یا پیر کو آئے گا اور انہیں سی بی آئی۔ای ڈی گرفتار کرلے گی۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس میں سیٹ شیئرنگ کے مسئلہ پر مفاہمت ہوچکی ہے ۔