کراچی میں پاکستانی نیوز اینکر کو گولی مار دی گئی

   

٭ پاکستانی نیوز اینکر مرید عباس کو منگل کے روز کراچی میں ایک ہوٹل کے باہر معمولی شخصی جھگڑے پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ عباس کے ایک دوست نے پولیس کو مطلع کیا کہ کسی شخص کے ساتھ اْن کا رقمی تنازعہ چل رہا تھا تاہم اْس شخص کی شناخت مخفی رکھی گئی ہے ۔ مرید عباس کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے شخص نے اپنے آپ پر گولی چلاتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی ۔ جب پولیس نے اْس کے گھر پر دھاوا کرتے ہوئے گرفتار کرنا چاہا تھا ۔ زخمی حملہ آور کو قریبی دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔