نئی دہلی ء بیڈ ضلع کے ماساجوگ کے سرپنچ سنتوش دیشمکھ کے قتل میں والمیکی کراڑکے نام پر کئی مقدمات درج ہیں۔ اس کا جرم آٹھ ماہ قبل درج کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت مقدمہ چلائے جانے کی توقع تھی لیکن آٹھ ماہ گزرنے کے بعد بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ این سی پی (ایس پی) کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اورکہا کہ ایک طرف انل دیشمکھ اور سنجے دت کے خلاف ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے کارروائی کی گئی، لیکن والمیکی کراڑ کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ سپریہ سولے نے مزید کہاکہا کہ ای ڈی نے اب تک والمیکی کراڑ کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی؟2022 میں کراڑ کے خلاف ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد بھی کوئی کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے ۔