جموں : ریاسی جموں میں کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر پولیس نے متعدد ہوٹل مالکان اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔اطلاعات کے مطابق جموں پولیس نے چند روز قبل سرکیولر جاری کیا کہ وقت مقررہ کے اندر اندر کرایہ داروں کی تفصیلات نزدیکی پولیس تھانوں میں جمع کریں۔معلوم ہوا ہے کہ اتوار کے روز پولیس نے تفصیلات جمع نہ کرنے کی پاداش میں آٹھ ایف آئی آر درج کئے ۔ذرائع نے بتایا کہ کٹرا میں چار اور ریاسی میں چار کیس درج کئے گئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق ہوٹل چلانے والوں اور دیگر افراد کو کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر اس طرح کا فیصلہ لیا گیا تاہم بدقسمتی سے کہنا پڑرہا ہے کہ ہوٹل والوں نے ابھی تک تفصیلات فراہم نہیں کی۔