کرایہ کی لڑکیاں ، شادی کے نام پر دھوکہ دہی کا ایک نیا اسکینڈل

   


پارکس اور کافی کلبس تعارفی پلیٹ فارمس ۔ تحائف ۔ پاکٹ منی اور خاندانی ضروریات کے نام پر لوٹ کھسوٹ
سائبر جرائم پیشہ افراد کی نئی چال بازی۔ نوجوانوں کو چوکنا رہنے سائبر کرائم پولیس کا مشورہ
حیدرآباد 29 نومبر ۔ (سیاست نیوز) شہر میں شادی کے نام پر دھوکہ دہی کا ایک نیا اسکینڈل منظرعام پر آیا ۔ سائبر جرائم پیشہ افراد کرائے کے لڑکیوں کی خدمات سے استفادہ کرکے رشتہ طئے کرنے پارکس اور کافی کلبس کو مرکز بناکر لڑکوں کو بڑے پیمانے پر لوٹ رہے ہیں ۔ پولیس نے دلہن بننے کا ناٹک کرنے والی شاطر لڑکیوں سے چوکنا رہنے کا نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے ۔ شادی ایک اٹوٹ بندھن ہے ، گھریلو مسائل ، تعلیمی سرگرمیاں و معاشی پریشانیاں ملازمت کے حصول میں لڑکوں اور لڑکیوں کی عمر بڑھتی جارہی ہے ۔ جو شادیوں کیلئے مسئلہ بنی ہوئی ہے جس کا سائبر جرائم پیشہ افراد نے بیجا استعمال کرکے دھوکہ دہی کا ایک نیا ٹرینڈ شروع کیا ہے جس کا نوجوان شکار بھی بن رہے ہیں ۔ 30 سال سے زائد عمر کے نوجوان یا طلاق شدہ نوجوان اس سنڈیکیٹ کی چکنی چپاٹی باتوں میں پھنس کر لاکھوں روپئے سے محروم ہورہے ہیں ۔ لوگوں کو پھنسانے پارکس اور کافی کلبس کو فرضی شادی کے تعارفی پلیٹ فارمس بناکر غیرشادی شدہ اور طلاق شدہ نوجوانوں کو ٹھگا جارہا ہے ۔ دھوکہ دہی کا شکار افراد اپنی اور خاندان کی عزت کی خاطر پولیس میں شکایت بھی نہیں کرارہے ہیں ۔ سائبر کرائم کے اے سی پی کے وی ایم پرساد نے کہاکہ شہر میں ایسی دھوکہ دہی کے کئی واقعات پیش آئے ہیں مگر متاثرین شکایت کرنے سے کترارہے ہیں ۔ محکمہ پولیس میں اپنی جان پہچان کے ملازمین سے رجوع ہوکر اپنے لُٹنے کی داستان سنارہے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ متاثرین ٹول فری نمبر 1930 پر کال کرکے شکایت کرسکتے ہیں ۔ اس طرح کا ریاکٹ چلانے والے سائبر جرائم پیشہ افراد اپنے یہاں کام کرنے والی ٹیلی کالرز کو دلہن کے طورپر متعارف کروارہے ہیں ، پارکس و کافی کلبس میں ان کا تعارف کروا رہے ہیں اس کے بعد لڑکیاں لڑکوں کے فون نمبرات حاصل کررہی ہیں اور فون پر بات کرنے کے علاوہ واٹس اپ پر چیاٹنگ کر رہی ہیں ۔ تحائف ، پاکٹ منی و خاندانی ضروریات کے نام پر جتنا ہوسکے بھاری رقم بٹور رہی ہیں ۔ چند دنوں کے بعد نوجوانوں کو بتارہی ہیں کہ اُنھیں ان کی دلچسپیاں اور برتاؤ پسند نہیں ہے ، لڑکوں کی جانب سے برہمی کا ا ظہار کرنے پر لڑکیاں ان کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں ۔ کوکٹ پلی کے ایک خانگی ملازم سے دیڑھ لاکھ روپئے ٹھگنے کی شکایت پر یہ اسکینڈل منظرعام پر آیا ہے ۔ ن