کرتارپور راہداری کا 90 فیصد کام مکمل

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔3 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستا ن نے خطِ صفر سے گردوارہ صاحب تک کرتارپور راہداری کا کام 90 فیصد مکمل کرلیا ہے اور رواں سال نومبر میں گرونانک کے 550 ویں جینتی تقاریب کے موقع پر افتتاح کا منصوبہ بنایا ہے ۔ یہ راہداری پاکستان کے کرتارپور میں واقع دربار صاحب کو ضلع گرداس پور میں واقع بابا نانک یادگار عبادت گاہ سے مربوط کریگی اور سکھ یاتریوں کو ویزا کے بغیر آمد و رفت کا موقع فراہم کریگی ۔ جنھیں کرتارپور صاحب کا سفر کرنے کیلئے صرف اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا ۔ سکھ مت کے بانی گرونانک دیو نے 1522 ؁ ء میں کرتارپور صاحب کا قیام عمل میں لایا تھا ۔ ہندوستانی سکھ یاتریوں کا پہلا جتھہ 9 نومبر کو پہونچے گا تاہم اس میں شامل افراد کی تعداد واضح طورپر نہیں بتائی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نومبر میں سربراہ افواج جنرل قمر جاوید باجوا کے ساتھ اس کا افتتاح کریں گے ۔