کرتارپور راہداری کی تکمیل کی جائیگی: قریشی

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے جمعرات کو ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو کم تر کرنے کے باوجود کرتارپور راہداری کی تکمیل کے لیے وہ اپنے وعدہ کا پابند ہے جس کے ذریعہ پاکستان کے کرتارپور کا دربار صاحب ہندوستان کے گرداسپور میں ڈیرہ بابا نانک خانگاہ سے جوڑا جائے گا۔ سکھ زائرین کو ویزے کے بغیر کرتارپور آنے کی اجازت رہے گی۔ انہیں صرف ایک پرمٹ یا اجازت نامہ حاصل کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ کرتارپور صاحب کو 1522ء میں سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیو نے قائم کیا تھا۔ وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپور کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔